جرمنی: برلن میں فائرنگ کا واقعہ 1 شخص ہلاک ،7 زخمی

جرمن دارالحکومت برلن میں گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اور 7 زخمی ہو گئے

1360037
جرمنی: برلن میں فائرنگ کا واقعہ 1 شخص ہلاک ،7 زخمی

جرمن دارالحکومت برلن میں گزشتہ شب ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کا بتایا گیا ہے۔

 یہ فائرنگ شہر کے مرکزی حصے میں واقع ٹیمپوڈروم ہال کے قریب ہوئی۔

 پولیس کے مطابق  اس واقعے میں 7 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 پولیس نے اس واقعے کے بعد کئی مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 برلن پولیس نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے بعد تمام مشتبہ افراد موقعہٴ واردات سے فرار ہو گئے۔

گزشتہ  شب جس وقت ٹیمپوڈروم ہال کے باہر فائرنگ ہوئی اس وقت وہاں ایک ترک کامیڈی شو چل رہا تھا۔

 پولیس کے مطابق ابھی تفتیشی عمل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں