رومانیہ: عدم اعتماد کے ووٹ سے حکومت تحلیل

آج حکومت گرانے کے لئے ووٹ دینے والے اسمبلی ممبران نے رومانیہ کی جمہوریت اور بنیادی مفادات کو پاوں تلے روند دیا ہے: وزیر اعظم لوڈووِک اوربان

رومانیہ: عدم اعتماد کے ووٹ سے حکومت تحلیل

رومانیہ میں 3 ماہ قبل وزیر اعظم لوڈووِک اوربان کے قائم کردہ اقلیتی حکومت اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کی منظوری سے تحلیل ہو گئی ہے۔

اوربان حکومت کے بارے میں عدم اعتماد  کا ووٹ  139 منفی ووٹوں کے مقابلے میں 261 مثبت ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے۔

رائے شماری کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں اوربان نے کہا ہے کہ "آج حکومت گرانے کے لئے ووٹ دینے والے اسمبلی ممبران نے رومانیہ کی جمہوریت  اور بنیادی مفادات کو پاوں تلے روند دیا ہے"۔

نئی حکومت کے قیام تک موجودہ حکومت اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی ۔ایسا نہ ہونے کی صورت میں مئی یا جون کے مہینوں میں قبل از وقت انتخابات  کے انعقاد کی بات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ویوریکا ڈینسیلا  کی زیرِ صدارت  قائم کی گئی حکومت  بھی  ماہِ اکتوبر میں عدم اعتماد کے ووٹ سے گرائی گئی حکومت کے بعد لوڈووِک اوربان  کی زیر صدارت  قائم کی گئی اقلیتی حکومت  قائم کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں