برطانیہ اور بیلجیئم میں چاقو زنی کے واقعات،حملہ آور ہلاک

لندن کے جنوبی علاقے میں متعدد افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کرنے والا حملہ آور اور بیلجیئم کے شہر گینٹ میں ایک خاتون  چاقو زنی کے حملے میں پولیس کےہاتھوں ماری گئی

1351999
برطانیہ اور بیلجیئم میں چاقو زنی کے واقعات،حملہ آور ہلاک

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں متعدد افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کرنے والا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ افسران نے جنوبی لندن کے علاقے اسٹریتھم میں ایک حملہ آور کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس نے متعدد افراد کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا تھا۔

واقعے کے بعد جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور واقعے کو دہشت سے متعلق قرار دیا گیا ہے۔

 دریں اثنا٫ بیلجیئم کے شہر گینٹ  میں  بھی  ایک خاتون  چاقو زنی کے حملے میں پولیس کےہاتھوں ماری گئی۔

 مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے 2 افراد کو  زخمی  کر دیا  تھا جس کے  جواب میں اسے  گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

 برسلز   کے شومان اسکوائر میں بھی یورپی یونین  کمیشن کی عمارت کے قریب  ایک  مشتبہ بستے  کی موجودگی پر علاقے کو گھیرے میں لیتےہوئے تلاشی لی گئی جس پر یہ بستہ خالی نکلا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں