لیبیا کانفرنس میں ایک جامع منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے:جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ہم نے ایک جامع منصوبے پر اتفاق کر لیا ہے میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اس  معاہدے  کے لیے تمام شرکا ٫نے مل کر تعمیری انداز میں کام کیا ہے

1343793
لیبیا کانفرنس میں ایک جامع منصوبے پر اتفاق ہو گیا ہے:جرمن چانسلر

جرمنی میں لیبیا میں قیام امن کے حوالے سے منعقد ہوئی بین الاقوامی کانفرنس میں اتفاق کر لیا گیا کہ اس تنازعے کے فریقین کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی پابندی پر سخت طریقے سے عمل کیا جائے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ہم نے ایک جامع منصوبے پر اتفاق کر لیا ہے میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اس  معاہدے  کے لیے تمام شرکا ٫نے مل کر تعمیری انداز میں کام کیا ہے تاہم ،ناقدین کے مطابق ،یہ کانفرنس متحارب فریقین میں سنجیدہ مکالمت شروع کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ دونوں لیبیائی  رہنماؤں کے درمیان کوئی معاوہدہ بھی طے نہ پا سکا۔

 شریک عالمی لیڈروں نے خانہ جنگی کے حالات میں دوسرے ملکوں کی مداخلت کو فوری طور پر ختم کرنے کو اہم قرار دیا۔

 برلن کانفرنس اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے وزیراعظم فائز السراج اور  باغی لیڈر خلیفہ حفتر بھی شریک تھے۔

عالمی لیڈروں میں روس، ترکی اور فرانس کے صدور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ہمراہ امن کانفرنس میں شریک تھے جبکہ  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی برلن منعقدہ اجلاس میں موجود تھے۔



متعللقہ خبریں