لیبیا قومی مفاہمتی حکومت نے برلن کانفرنس میں قطر کو بھی مدعو کرنے کا مطالبہ کردیا
لیبیا کے احرار چینل کے مطابق ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں قانونی حکومت کی وزارت خارجہ نے طرابلس میں جرمن سفارت خانے کو ایک پیغام روانہ کیا ہے

لیبیا میں قومی مفاہمت حکومت نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لیبیا سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں تیونس اور قطر کو بھی مدعو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبیا کے احرار چینل کے مطابق ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں قانونی حکومت کی وزارت خارجہ نے طرابلس میں جرمن سفارت خانے کو ایک پیغام روانہ کیا ہے۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں معمر قذافی حکومت کے 2011 میں تختہ الٹنے کے بعد ہزاروں بے گھر افراد کی امداد میں قطر نے بڑا اہم کردارا ادا کیا ہے جس کی وجہ سے اس کانفرنس میں قطر کو بھی مدعو کرنے کی ضرورت ہے ۔
قانونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ برلن کانفرنس میں تیونس اور قطر کی شرکت، امن مذاکرات میں لیبیا میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں ممدو معاون ثابت ہوگی۔
جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے اتوار 19 جنوری کو برلن میں لیبیا کانفرنس میں حکومتی اور مملکتی سربراہان کو مدعو کررکھا ہے۔
اس کانفرنس میں ترکی، امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، متحدہ عرب امارات، کانگو، اٹلی، مصر، الجزائر، اقوام متحدہ، یورپی یونین ، افریقی یونین اور عرب لیگ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ قانونی حکومت کے مشرقی لیبیا میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے رہنما ، خلیفہ بعد کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

ترکی کا اسٹریٹجیک ہدف یورپی یونین کی مستقل رکنیت ہے: وزیر تجارت روحصار پیکجان
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور ترکی تعلقات کے ایک مثبت ایجنڈے کے لئے مواقع فراہم کرتے ہیں