برطانوی شاہی خاندان نے پہلا قدم اٹھا لیا

ملکہ الزبتھ دوئم نے ہیری اور میگان بحران کے حل کے لئے سوموار کے دن خاندانی اجلاس طلب کر لیا

1339181
برطانوی شاہی خاندان نے پہلا قدم اٹھا لیا

سسکس کے ڈیوک پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ ڈچز میگان مارکل  کی طرف سے محل کے فرائض سے دستبرداری کے اعلان کے بعد برطانوی شاہی خاندان نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم نے ہیری اور میگان بحران کے حل کے لئے سوموار کے دن خاندانی اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس، کیمبریج کے ڈیوک پرنس ولئیم اور سسکس کے ڈیوک پرنس ہیری شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پرنس ہیری اور میگان کو ان کے فیصلے سے باز رکھنے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی سینڈریگھم کی رہائش گاہ پر متوقع یہ اجلاس حالیہ دنوں میں شاہی خاندان کے تمام اراکین کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

مذاکرات میں نوجوان جوڑے کی مالی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس واقعے کی وجہ سے پہلی دفعہ شاہی خاندان کے کسی اجتماع سے رائے عامہ کو مطلع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل شاہی خاندان کے اجلاسوں کو ذرائع ابلاغ اور رائے عامہ سے مخفی  رکھا جاتا تھا۔



متعللقہ خبریں