برطانیہ: لندن برِج حملے کے بعد قبل از وقت رہائی پانے والا شخص زیرِ حراست

برطانیہ میں حملے کے بعد دہشت گردی کے الزام میں قید لیکن قبل از وقت اور مشروط رہائی پانے والے ایک شخص کو دوبارہ سے حراست میں لے لیا گیا

برطانیہ: لندن برِج حملے کے بعد قبل از وقت رہائی پانے والا شخص زیرِ حراست

برطانیہ میں حملے کے بعد دہشت گردی کے الزام میں قید لیکن قبل از وقت اور مشروط رہائی پانے والے ایک شخص کو دوبارہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے زیرِ حراست شخص کی شناخت ظاہر کئے بغیر کہا ہے کہ مذکورہ 34 سالہ شخص کو سٹاک آن  ٹرنٹ  سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیر حراست شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے تاہم اسے لندن برِج  حملے کی وجہ سے حراست میں نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے 74 قیدیوں کی تعزیراتی آئین کی رُو سے مشروط  رہائی کا اعلان کیا تھا۔

جمعہ کے روز لندن میں 2 افراد کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے چاقو سے مسلح حملہ آور  عثمان خان کو 16 سال سزائے قید سنائی گئی تھی  لیکن اسے سزا پوری کئے بغیر رہا کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں