البانیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

زلزلے سے متاثر ہوتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 50 ہو گئی

1315200
البانیہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

البانیہ میں 26 نومبر کو رونما ہونے والے 6٫3 کی شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک ہو گئی ہے۔

البانوی وزیر اعظم ایدی راما  نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں  بتایا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہوتے ہوئے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے اور امدادی کاروائیاں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔

ادھر البانوی  وزارت برائے صحت و سماجی امور  نے اعلان  کیا ہے کہ زلزلے سے 913 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امدادی کاروائیوں میں البانیہ اور ترکی سمیت شمالی مقدونیہ، کوسوو، یونان اور دیگر ممالک سے ٹیموں  نے حصہ لیا ہے۔

ترک ہنگامی حالات و آفات  امور کے محکمے آفاد، ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا، ترک ہلال احمر  نے زلزلے کے فوراً بعد  البانیہ کو امداد روانہ کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں