روس، جمہوریہ ساخہ میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے 50 سینٹی گریڈ نیچے گر گیا

شہر میں شدید سردی کے باعث ساتویں جماعت تک کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا

1311918
روس، جمہوریہ ساخہ میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے 50 سینٹی گریڈ نیچے گر گیا

روس سے منسلک  جمہوریہ ساخہ  کے دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک  ورہویانسک  شہر میں درجہ حرارت  نقطہ انجماد سے بھی 50 سینٹی گریڈ نیچے گر گیا۔

ورہوناسک  کے ایک اسکول کی پرنسپل گالینہ دابانووا  کا کہنا ہے کہ شہر میں شدید سردی کے باعث ساتویں جماعت تک کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

اس  علاقے میں موسم سرما میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 67 سینٹی گریڈ   تک نیچے گر جاتا ہے  اور اس کو کرہ ارض کا سرد  ترین  علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں