وینس پانی میں ڈوب گیا،آفت زدہ قرار

خوبصورت اطالوی  شہر وینس  بارشوں کے بعد پانی میں ڈوب گیا جس پر   ناظمِ شہر  نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی

1306819
وینس پانی میں ڈوب گیا،آفت زدہ قرار

 خوبصورت اطالوی  شہر وینس  بارشوں کے بعد پانی میں ڈوب گیا جس پر   ناظمِ شہر  نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی۔

خبر کے مطابق، اٹلی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سمندر کی سطح بلند ہوئی جس کے بعد وینس شہر پانی میں ڈوب گیا۔

بارش کے باعث کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا اسی طرح لاگوون شہر کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ برساتی  پانی موجود ہے۔

اٹلی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ حکومت نے ملک بھر کے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جبکہ یہ بھی بتایا ہے کہ سمندر کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی ہے ۔

 ناظم ِوینس    نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی اور بتایا کہ سمندر کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں