فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر

فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہروں کے 47 ویں ہفتے میں صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے کل مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

1282462
فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر سڑکوں پر

فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہروں کے 47 ویں ہفتے میں صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے کل مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔

پیرس میں مظاہرین نے اٹالین اسکوائر پر واقع ایک خریداری مرکز پر قبضہ کر لیا۔

مظاہرین نے ماکرون اور حکومت مخالف  نعرے لگائے اور لوگوں کے خریداری مرکز میں داخلے اور اخراج  میں رکاوٹ ڈالی۔

ماحولیاتی ایکٹیوسٹوں نے بھی مظاہرے کے ساتھ تعاون کیا۔

ٹولوس کے مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس  کا استعمال کیا اور مظاہرین نے زمین پر گرے پولیس اہلکار کو ٹھوکریں ماریں۔

واقعے میں3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور  ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔

واضح رہے کہ ییلو جیکٹ مظاہرے  17 نومبر 2018 کوپیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط کے خلاف شروع ہوئے اور بعد ازاں ماکرون انتظامیہ مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔

مظاہروں میں اس وقت تک 11 افراد ہلاک اور 4 ہزار245 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں  اور12 ہزار 107 سے زائد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں