وادی اردن میں یہودی بستیوں کے قیام کا منصوبہ نا قابل قبول ہے:یورپی یونین
یورپی خارجہ تعلقات کی ذمے دار فیدیریکا موگیرینی نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ حکومت اسرائیل کا نئی یہودی بستیوں کے قیام کا منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے
1271406
یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے وادی اردن میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر اور اس کے الحاق کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے ۔
یورپی خارجہ تعلقات کی ذمے دار فیدیریکا موگیرینی نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ حکومت اسرائیل کا نئی یہودی بستیوں کے قیام کا منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے اور اسے اس قسم کے منصوبوں سے رکنا چاہیئے۔
موگیرینی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایسے اقدام بند نہ کیے تو یہ دو ریاستی حل اور خطے کےلیے نقصان دہ ثابت ہونگے۔
متعللقہ خبریں
یوکرین کو ممکنہ طور پر جنگ کے آغاز سے ابتک کے کٹھن ترین حالات کا سامنا ہے، مارک روٹ
روس، نیٹو اور فن لینڈ کے لیے پورے یورپ میں اور اس سے آگے تک براہ راست اور اہم خطرہ ہے، صدرِ فن لینڈ