اسرائیلی وزیراعظم کا ضم کرنے کا بیان قابل تشویش ہے: یورپی یونین

فرانس  ،جرمنی،اٹلی،برطانیہ  اور اسپین نے  اسرائیلی وزیر بن یامین نیتین یاہو کی طرف  سے مقبوضہ علاقوں  اور وادی اردن میں واقع یہودی بستیوں    کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان پر تشویش ظاہر کی ہے

1268606
اسرائیلی وزیراعظم کا ضم کرنے کا بیان قابل تشویش ہے: یورپی یونین

فرانس  ،جرمنی،اٹلی،برطانیہ  اور اسپین نے  اسرائیلی وزیر بن یامین نیتین یاہو کی طرف  سے مقبوضہ علاقوں  اور وادی اردن میں واقع یہودی بستیوں    کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

 ان ممالک نے اپنے مشترکہ بیان  میں  کہا کہ  مغربی  اردن  بالخصوص وادی اردن اور بحیرہ مردار  کے شمالی علاقوں کا الحاق اسرائیل سے کرنے کا وعدہ   قابل تشویش اور عالمی  قوانین کی خلاف ورزی  کے زمرے میں  آتا ہے۔

 بیان میں مزید کہا کہ  طرفین  کو سن 1967 کے سرحدی معاہدے  کا احترام  کرنے  اور ایسے تمام  واقعات سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے  جس سے دو ریاستی حل  کی راہ میں مشکلات حا ئل ہوں ۔

ان 5 ممالک نے  غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی  بھی مذمت کی ۔

 



متعللقہ خبریں