ڈنمارک داعش مخالف اتحاد کے لیے اپنے فوجی روانہ کررہا ہے
ڈنمارک عالمی سطح پر خدمات میں اپنے فوجیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا

ڈینش وزیر اعظم میتے فریڈےرکسن نے اعلان کیا ہے کہ ہم متحدہ امریکہ کی قیاد ت کے داعش مخالف اتحاد سے تعاون کے زیر مقصد شام کو اپنے فوجی روانہ کریں گے۔
وزیر خارجہ جیپے کوفوڈ وزیر دفاع ترائن برامسن کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈنمارک عالمی سطح پر خدمات میں اپنے فوجیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔
فریڈےرکسن کا کہنا تھا کہ ڈنمارک، داعش مخالف امریکی کولیشن میں 14 فوجی معالجین، امریکی بحری بیڑے سے تعاون کے لیے ایک فری گیٹ، ایک جنگی بٹالین، ایک جنگی بحری جہاز اور 4 لڑاکا طیارے روانہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا ہماری حکومت فعال خارجہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کا ہدف رکھتی ہے۔ ہم ان پالیسیوں کو ہمارے اتحادیوں امریکہ، نیٹو، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ہمراہ فروغ دیں گے۔
امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہم ڈنمارک کے شام کو فوجی روانہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔