گرین لینڈ کو خریدنا امریکی صدر کا مذاق ہو سکتا ہے: ڈینش وزیراعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو خریدنے سے متعلق بیان پرڈینش  وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ خطے کی خریداری سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان ایک مذاق ہو گا

1254700
گرین لینڈ کو خریدنا امریکی صدر کا مذاق ہو سکتا ہے: ڈینش وزیراعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کی خریداری میں دلچسپی کی تصدیق کر دی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صلاح مشورے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک لحاظ سے وہ یقیناً اس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ڈنمارک کے ساتھ بھی کچھ گفتگو ضروری ہو گی اور یہ بنیادی طور پر جائیداد  کا ایک بڑا کاروبار ہے۔

 قبل ازیں، ڈینش  وزیراعظم  میٹے فیڈریکسن نے گرین لینڈ کے اپنے ایک حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خطے کی خریداری سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان ایک مذاق ہو گا  کیونکہ یہ جزیرہ برائے فروخت نہیں   ہے اور  ہمارے زیر تسلط ہے ۔

 



متعللقہ خبریں