ڈنمارک، کوپن ہیگن میں مزید ایک دھماکہ

یہ دارالحکومت میں دوران ہفتہ دوسرا دھماکہ تھا

1251151
ڈنمارک، کوپن ہیگن میں مزید ایک دھماکہ

ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے دھماکہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی پریس کی خبروں کے مطابق نوریبو شہر میں ایک تھانے کے سامنے ہونے والے دھماکے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا البتہ عمارت کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ دارالحکومت میں دوران ہفتہ دوسرا دھماکہ تھا۔

بروز بدھ ڈینش محکمہ ٹیکس کے سامنے ایک دھماکے میں ایک شخص کو معمولی سطح کی چوٹیں آئی تھیں۔

پولیس نے اس دھماکہ کےایک قصدی حرکت ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ان دونوں دھماکوں کے درمیان تا حال کوئی تعلق قائم نہیں کیا جا سکا۔

 



متعللقہ خبریں