یورپی پارلیمنٹ کے سربراہی انتخابات میں 4 امیدوار حصہ لیں گے

یورپی یونین کی نئی ٹرم کے آغاز کے بعد آج یورپی یونین پارلیمنٹ کے سربراہی انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا

1229380
یورپی پارلیمنٹ کے سربراہی انتخابات میں 4 امیدوار حصہ لیں گے

یورپی پارلیمنٹ کے سربراہی انتخابات میں 4 امیدوار حصہ لیں گے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک میں ماہِ مئی کے انتخابات سے یورپی یونین کی نئی ٹرم کے آغاز کے بعد آج یورپی یونین پارلیمنٹ کے سربراہی انتخابات کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس S&D کے اطالوی امیدوار ڈیوڈ ماریا ساسولی، یورپ گرینز پارٹی EFA کے امیدوار جرمن سکا کیلر، یورپی یونائیٹڈ لیفٹ ونگ ۔ اسکینڈینیویا گرین لیفٹ GUE/NGL کی امیدوار ہسپانوی سیرا ریگو  اور یورپ کنزرویٹیوز  اینڈ رفارمسٹس ECR کے امیدوار جمہوریہ  چیک کے جون زیہریڈِل کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ،  28 رکن ممالک  سے کُل 751 نمائندوں پر مشتمل ہے اور یورپی یونین کے اداروں میں براہ راست عوام کی طرف سے منتخب کیا جانے والا واحد ادارہ ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کا سربراہ پارلیمنٹ کے سرکاری نمائندے کی حیثیت سے تمام کاروائیوں کی سربراہی کرتا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین 5 سال کے لئے منتخب ہوتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کا سربراہ  ہر اڑھائی سال بعد  اور اراکین کے اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے۔

اس وقت پارلیمنٹ کی سربراہی اطالوی انتونیو تاژانی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں