یورپی حکام کا تعین باہمی مفاہمت سے ہونا چاہیے، انگیلا مرکل

یورپی کمیشن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے شخص  کی  تجویز یورپی یونین کونسل کی  جانب سے  دی گئی ہے

1222501
یورپی حکام کا تعین باہمی مفاہمت سے ہونا چاہیے، انگیلا مرکل

جرمن  چانسلر انگیلا مرکل  نے یورپی یونین کمیشن کے صدر کا تعین کرنے  کے لیے یورپی پارلیمان  کے ہمرا ہ ایک مشترکہ حل تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔

مرکل نے کل بیلجین دارالحکومت برسلز میں شروع ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی پہلی نشست  کے بعد پریس کانفرس میں بتایا کہ مذاکرات میں یورپی یونین اداروں  میں حکام کی تعیناتی  کے معاملات زیر غور لائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ہونے والی باہمی مشاورت میں یورپی یونین کمیشن کی صدارت کے  لیے پیش کردہ فہرست   میں شامل امیدواروں میں سے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ یورپی کمیشن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے شخص  کی  تجویز یورپی یونین کونسل کی  جانب سے  دی گئی ہے اور اس پر یورپی پارلیمنٹ کی منظوری لازمی ہے۔

مرکل  کا کہنا تھا کہ ہم نے   یورپی پارلیمانی نمائندوں اور پارلیمانی گروپ سربراہان کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے لیے یورپی یونین کونسل کے سربراہ  ٹسک کو فرائض سونپے ہیں اور 30 جون کو یورپی یونین کے سربراہان  ایک ہنگامی اجلاس میں اس معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔



متعللقہ خبریں