متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی لندن میں گرفتاری

الطاف حسین کو گرفتارکرتے ہوئے  مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا   اور پولیس نے  ان کے گھر کی تلاشی لی ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی لندن میں گرفتاری

اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کو حراست میں لے لیا۔

الطاف حسین کو گرفتارکرتے ہوئے  مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا   اور پولیس نے  ان کے گھر کی تلاشی لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کو مبینہ طور پر 2016 میں کی گئی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی 2016 کی متنازع تقریر سے متعلق کیس میں اپنی تفتیش مکمل کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں