یورپی پارلیمانی انتخابات: ہالینڈ اور برطانیہ میں رائے دہی کا آغاز

یورپی یونین کے دو رکن ممالک ہالینڈ اور برطانیہ میں آج  سے یورپی پارلیمانی انتخابات کے لیے عوامی رائے دہی شروع ہو گئی ہے جو کہ 4 روز جاری رہے گی

1206607
یورپی پارلیمانی انتخابات: ہالینڈ اور برطانیہ میں رائے دہی کا آغاز

یورپی یونین کے دو رکن ممالک ہالینڈ اور برطانیہ میں آج  سے یورپی پارلیمانی انتخابات کے لیے عوامی رائے دہی شروع ہو گئی ہے۔

ہر 5 سال بعد ہونے والے یہ  انتخابات چار روز میں مکمل ہوں گے۔

 اس دوران یونین کے رکن تمام 28 ممالک میں رائے دہندگان یورپی پورلیمان کے 751 نئے ارکان منتخب کریں گے۔

 کل  سے  آئرلینڈ اور چیک جمہوریہ میں  رائے دہی  ہو گی جبکہ لاٹویا، مالٹا اور سلوواکیہ میں رائے دہی ہفتے کو ہو گی۔

 جرمنی سمیت باقی ماندہ 21 ممالک میں  رائے دہندگان  اتوار کو ہونے والی رائے دہی میں حصہ لیں گے۔

 یورپی پارلیمان دنیا کی واحد کثیرالقومی منتخب پارلیمان ہے جس کے لیے ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی تعداد 421 ملین کے قریب بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں