فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

1203848
فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہرین ایک دفعہ پھر صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

دارالحکومت پیرس کے محلّے لا ڈیفنس میں جمع مظاہرین نے مونٹمارٹے پہاڑی تک مارچ کی۔

پولیس نے مظاہرین کو شانزے لیزے شاہراہ پر، قومی اسمبلی کے سامنے اور 15ا پریل کو آتشزدگی کی وجہ سےشدید متاثرہ  نوٹر ڈیم کتھیڈرل  کے اطراف میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ریمس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان  تناو پیدا ہواجس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مظاہرین نے بھی کثیر تعداد میں کوڑے دانوں کو آگ لگا دی اور شاپنگ سینٹروں کے شیشے توڑ ڈالے۔

مظاہرے میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط کے خلاف شروع ہوئے اور بعد ازاں ماکرون انتظامیہ مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے۔

مظاہروں کو شروع ہوئے چھٹا مہینہ پورا ہو چکا ہے۔



متعللقہ خبریں