فرانس لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے ساتھ باہمی  تعاون کو جاری رکھے گا: ماکرون

لیبیا کے مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔ کسی قسم کی بھی شرط رکھے بغیر فائر بندی  کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے  کی ضرورت ہے: امانوئیل ماکرون

1197930
فرانس لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے ساتھ باہمی  تعاون کو جاری رکھے گا: ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کل، لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فیض السراج کے ساتھ ملاقات کی۔

ایلیزے پیلس سے، ماکرون ۔ سراج ملاقات کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں ماکرون نے لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت کے ساتھ فرانس کے تعاون کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ فرانس مفاہمتی حکومت کے ساتھ باہمی  تعاون کو جاری رکھے گا۔

بیان کے مطابق ماکرون نے کہا ہے کہ ہم ،اقوام متحدہ  کے زیر حمایت ،لیبیا میں قیام امن  کے لئے مدد کریں گے۔

دونوں رہنماوں نے شہری آبادی سمیت مشرق، مغرب اور جنوب کے تمام عناصر کے ساتھ ڈائیلاگ کو وسعت اور جامعیت دینے  کی اہمیت پر زور دیا۔

مذاکرات میں ماکرون نے کہا ہے کہ لیبیا کے مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔ کسی قسم کی بھی شرط رکھے بغیر فائر بندی  کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے  کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مانیٹرنگ  کے تحت فائر بندی کی سرحدی لائن کا تعین کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے اقوام متحدہ  کی طرف سے شام کے لئے نمائندہ خصوصی گسن سلامی ثالثانہ کاروائیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

قومی مفاہمتی حکومت  کی صدارتی کونسل کے سربراہ سراج  نے اپنے دورہ یورپ کے دائرہ کار میں ایک روز قبل اٹلی کے وزیر اعظم گسپے کونٹے  اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کے ساتھ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں