غزہ کے مکین اسرائیل پر راکٹ حملوں سے فی الفور باز آجائیں، یورپی یونین

موغارینی نے  اس بات کا دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملوں نےاسرائیلی عوام  کو"ناقابل ِ بیان" حد تک کرب پہنچایا  ہے اور اس نے پُر تشدد واقعات کو شہہ دی ہے

1195541
غزہ کے مکین اسرائیل پر راکٹ حملوں سے فی الفور باز آجائیں، یورپی یونین

یورپی یونین  نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے  غزہ کے مکینوں  کو اسرائیل پر راکٹ  حملوں کو فی الفور ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی  نے اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے درمیان  بڑھنے والے تناؤ  کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ "غزہ کے فلسطینی ملیشیاؤں راکٹ  داغنے  کے عمل کو فوری طور پر ختم کردینا  چاہیے۔  یورپی یونین، اسرائیل کی سلامتی کی بھر پور طریقے سے حمایت  کرنے کا  ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے۔ "

اسرائیلی عوام سے تعزیت کرنے والی موغارینی نے  اس بات کا دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملوں نےاسرائیلی عوام  کو"ناقابل ِ بیان" حد تک کرب پہنچایا  ہے اور اس نے پُر تشدد واقعات کو شہہ دی ہے۔

موغارینی  کے اعلان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا ذکر نہ کرنا باعث ِ توجہ ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں