فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرے 23 ویں ہفتے میں بھی پوری شدت سے جاری

فرانس میں صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے

1187291
فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرے 23 ویں ہفتے میں بھی پوری شدت سے جاری

فرانس میں صدر امانوئیل ماکرون انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین دارالحکومت پیرس  میں بیٹائلون ڈو پیسیفک اسکوائر  میں جمع ہوئے اور ریپبلک اسکوائر تک مارچ کی۔

مارچ کے دوران مظاہرین نے پولیس پر خالی شیشیاں  اور پتھر پھینکے  جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس  اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

باسٹل اسکوائر میں موجود ایک اور ییلو جیکٹ مظاہرین کے گروپ نے  گاڑیوں اور رکاوٹوں کونذرِ آتش کر دیا۔

پیرس کے مظاہروں میں 227 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور 20 ہزار 518 افراد کی تلاشیاں لی گئیں اور شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔

تولوسو میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی ہوئی اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اطلاع کے مطابق مظاہروں میں 27 ہزار 900 افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط کے خلاف شروع ہونے والے یہ مظاہرے بعد ازاں ماکرون انتظامیہ مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے  اور 23 ویں ہفتے میں بھی پوری شدت سے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں