لندن: یوکرائن کی سفیر کی گاڑی پر حملہ

لندن میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو قصداً یوکرائن کی سفیر نتالیا گالیبارینکو کی سرکاری گاڑی   سے ٹکرا دیا

لندن: یوکرائن کی سفیر کی گاڑی پر حملہ

لندن میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو قصداً یوکرائن کی سفیر نتالیا گالیبارینکو کی سرکاری گاڑی   سے ٹکرا دیا۔

پولیس نے فائر کھول کر حملہ آور کو روکا۔

یوکرائن کے سفارت خانے سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کل صبح کے وقت سفیر نتالیا گالیبارینکو  کی سرکاری گاڑی ہالینڈ پارک کی سمت اور سفارت خانے کے سامنے پارک کی گئی تھی کہ جب ایک نامعلوم ڈرائیور نے  اپنی گاڑی کو قصداً سفیر کی گاڑی میں دے مارا۔

پولیس نے مذکورہ حملہ آور کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا لیکن حملہ آور نے دوبارہ گاڑی کو سفیر کی گاڑی میں مارا۔

پولیس کی طرف سے رکنے کی وارننگ کی پرواہ نہ کرنے پر پولیس نے فائرنگ کر کے اسے روکا۔

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں