آسٹریلیا: شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہلاک 3 زخمی

میلبورن میں ایک نائٹ کلب کے سامنے سے گزرتی گاڑی میں سے اطراف پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے

آسٹریلیا: شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہلاک 3 زخمی

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک نائٹ کلب کے سامنے سے گزرتی گاڑی میں سے اطراف پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کا دہشت گردی سے  تعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قریبی فاصلے سے فائرنگ کی وجہ سے زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حملے میں ملوث شخص یا اشخاص تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔



متعللقہ خبریں