سانحہ جلیانوالہ باغ پر پشیمانی کا اظہار مگر معافی؟

تھریسا مے  نے اس قتل عام کی یک صد سالہ یاد کے سلسلے میں پارلیمان کی نشست کے دوران  کہا کہ  یہ واقعہ  ہمارے لیے پشیمانی کا باعث  ہے مگر انہوں نے معافی طلب کرنے سے گریز کیا

سانحہ جلیانوالہ باغ پر پشیمانی کا اظہار مگر معافی؟

 برطانوی وزیراعظم تھریسا مے    نے جلیانوالہ باغ   قتل عام  پر  افسوس کا اظہار ضرورکیا  مگر معافی نہیں مانگی ۔

تھریسا مے  نے اس قتل عام    کی یک صد سالہ یاد کے سلسلے میں پارلیمان کی نشست کے دوران  کہا کہ  یہ  واقعہ  ہمارے لیے پشیمانی کا باعث  ہے مگر انہوں نے معافی طلب کرنے سے گریز کیا ۔

 حزب اختلاف  کی لیبر پارٹی کے  لیڈر جرمی کوربن  نے    وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ  اس قتل عام  کے  لیے  معافی مانگیں ۔

یاد رہے کہ  13 اپریل سن 1919 کو  بھارتی شہر امرتسر کے جلیانوالہ باغ   میں  برطانوی فوجیوں نے جنرل ڈائرکے کہنے پر   نہتےلوگوں  پر گولی چلا دی  تھی جس میں  سینکڑوں افراد  ہلاک ہو گئےتھے  جو کہ بیساکھی کے تہوار کو منانے کےلیے وہاں موجود تھے ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں