جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی والدہ وفات پا گئیں

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی والدہ ہیرلنڈ کیسنر  90 سال کی عمر میں وفات پا گئیں

1181164
جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی والدہ وفات پا گئیں

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی والدہ ہیرلنڈ کیسنر  90 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق حکومتی ترجمان سٹیفن سیبرٹ  نے کہا ہے کہ "چانسلر کی والدہ ہیرلنڈ کیسنر  وفات پا گئی ہیں اور  ہم آپ سے چانسلر اور ان کے کنبے  کے نجی  معاملات کے بارے میں حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں"۔

بیان میں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں کہ ہیرلنڈ  کی وفات کب ہوئی تاہم جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرلنڈ رواں مہینے کے آغاز میں فوت ہوئی ہیں۔

ان کی آخری رسومات ان کے کنبے کے افراد کی شرکت سے آنے والے دنوں میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مرکل کے والد ہورسٹ کیسنر پوپ تھے جنہوں نے  2011 میں وفات پائی۔



متعللقہ خبریں