یورپی یونین کے رکن ممالک کی ایک مشترکہ فوج کا قیام ضروری ہے

فرانسیسیوں کا نصف سے زائد یورپی یونین کے رکن ممالک کی ایک مشترکہ فوج کے قیام کو ضروری خیال کرتا ہے

1173874
یورپی یونین کے رکن ممالک کی ایک مشترکہ فوج کا قیام ضروری ہے

فرانس میں ایک سروے نتائج کے مطابق فرانسیسیوں کا نصف سے زائد یورپی یونین کے رکن ممالک کی ایک مشترکہ فوج کے قیام کو ضروری خیال کرتا ہے۔

اوڈوکسا  ریسرچ کمپنی کی طرف سے روزنامہ لے پاریسئین کے لئے 1004 افراد کی شرکت سے کروائے گئے سروے کے مطابق فرانسیسیوں کے 75 فیصد کا خیال ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا ایک مشترکہ سلامتی و دفاعی پالیسی کا مالک ہونا ضروری ہے۔

فرانسیسیوں کے 62 فیصد کی رائے میں یورپی یونین کے رکن ممالک کا ایک مشترکہ فوج قائم کرنا ضروری ہے۔

حزب اقتدار دی ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی، مرکزی لیفٹسٹ سوشلسٹ پارٹی اور مرکزی رائٹسٹ ریپبلکنز پارٹی کے حامیوں کا 70 فیصد اسی خیال کا حامی ہے۔

سروے میں شامل  افراد کے 60 فیصد کے خیال میں ایسی فوج کے قیام میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں۔   



متعللقہ خبریں