جرمن اسلحےکی سعودی عرب کو فروخت پر پابندی 6 ماہ مزید بڑھا دی گئی

سعودی عرب کو جرمن  اسلحے  کی فراہمی پر لگائی گئی پابندی میں 6 ماہ کی  مزید توسیع کر دی گئی ہے

1172874
جرمن اسلحےکی سعودی عرب کو فروخت پر پابندی 6 ماہ مزید بڑھا دی گئی

سعودی عرب کو جرمن  اسلحے  کی فراہمی پر لگائی گئی پابندی میں 6 ماہ کی  مزید توسیع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد جرمن حکام نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی لہذا  حکام نے پابندی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ جرمن  اسلحے  کی برآمد پر عائد پابندی کے حوالے سے وفاقی سلامتی  کونسل نے  فیصلہ  کیا ہے  جس پر گزشتہ دنوں   سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات  بھی موجود تھے ۔

یہ پابندی گزشتہ  سال  دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں ریاض حکومت کے ناقد سعودی صحافی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل کے بعد عائد کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شروع میں جرمنی نے سعودی عرب کو جرمن ساختہ اسلحہ جات کی ترسیل پر یہ پابندی دو ماہ کے لیے لگائی تھی جس کے بعد وفاقی جرمن حکومت نے مزید توسیع کر نے کا فیصلہ کیا ہے

 



متعللقہ خبریں