"اہل اسلام کے خلاف نازیبا زبان" آسٹریا کی جماعت اسلامی نے نائب وزیراعظم پرمقدمہ کردیا

آسٹریا کی جماعت اسلامی   نے انتہائی دائیں بازو کی  فریڈم پارٹی کے صدر اور نائب وزیراعظم ہائنز کرسٹیان اسٹراخ  پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دینے  کی وجہ سے مقدمہ دائر کر دیا ہے

1167855
"اہل اسلام کے خلاف نازیبا زبان"  آسٹریا کی جماعت اسلامی نے نائب وزیراعظم پرمقدمہ کردیا

 آسٹریا کی جماعت اسلامی   نے انتہائی دائیں بازو کی  فریڈم پارٹی کے صدر اور نائب وزیراعظم ہائنز کرسٹیان اسٹراخ  پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات دینے  کی وجہ سے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

 جماعت کے صدر امید  وُرال نے اس حوالے سے بتایا کہ  نائب وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے واقعات  پر  اپنے بیان میں نازیبا کلمات کا استعمال  کیا جسے قبول کرنا ممکن نہیں ہے لہذا  ہم  نے قانون  کی بالا دستی  پر یقین کرتےہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ   کوئی بھی سیاست دان اپنی پیشہ وارانہ زندگی  کو   معاشرتی و مذہبی    یک جہتی خراب کرتےہوئے کامیاب نہیں بنا سکتا    یہی وجہ ہے کہ  ہم نے اب قانون کا سہارا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں