جمعہ کے روز 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے اور خواتین دوپٹہ اوڑھیں: جیسنڈا

سوشل میڈیا کے پلیٹ فورموں کو تشدد کی حوصلہ افزائی اور اس کے پھیلاو کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اس وقت ہم سب کا ایک محاذ پر متحد ہونا ضروری ہے: جیسنڈا آرڈرن

1167113
جمعہ کے روز 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے اور خواتین دوپٹہ اوڑھیں: جیسنڈا

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ  کو 2 مساجد پر دہشتگردانہ حملوں میں اپنی زندگیوں سے محروم ہونے والوں کے لئے ملک بھر میں 2 منٹ کے لئے احتراماً خاموشی اختیار کی جائے گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق نیوزی لینڈ  میں جمعہ کے دن  دہشت گردی  کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لئے 2 منٹ کی خاموشی اختیا رکی جائے گی اور وزیر اعظم آرڈرن نے مسلمانوں کے ساتھ باہمی اتحاد کے مظاہرے کے لئے  خواتین سے سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملے  کے بعد   یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے مسائل موجود ہیں جن کے حل کے لئے عالمی رہنماوں کا سوشل میڈیا  کے موضوع پر اجتماعی کاروائی  کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بعض مسائل ایسے ہیں کہ جنہیں کسی وقوعہ  کی حیثیت سے حل نہیں کیا جا سکے گا۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ یہ صرف نیوزی لینڈ کا مسئلہ نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فورموں کو تشدد کی حوصلہ افزائی اور اس کے پھیلاو کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ اس وقت جس بات کی ضرورت ہے وہ ہم سب کا ایک محاذ پر متحد ہونا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ  کو نمازِ جمعہ کے دوران 10 منٹ کے وقفے سے النور اور لِن وُڈ مساجد پر کئے گئے دہشت گردی کے حملوں میں 50 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں