انڈے والا بچہ امدادی رقوم کا زیادہ تر حصہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کو بھیجے گا

سترہ سالہ وِل کونولے "یعنی انڈے والے بچے "نے اپنے لئے جمع ہونے والی امدادی رقوم کے ایک بڑے حصے کو کرائسٹ چرچ کے متاثرین  کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

انڈے والا بچہ امدادی رقوم کا زیادہ تر حصہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کو بھیجے گا

سترہ سالہ وِل کونولے "یعنی انڈے والے بچے "نے اپنے لئے جمع ہونے والی امدادی رقوم کے ایک بڑے حصے کو کرائسٹ چرچ کے متاثرین  کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے روزنامے ہیرلڈ کے مطابق آزاد اسمبلی ممبرفرانسر  ایننگ نے اپنے نسلیت پرستانہ بیانات کے ساتھ دہشت گردی کو جائز ثابت کرنے کی کوشش  کی جس کی وجہ سے انہیں تنقید  کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانسر کے خلاف ردعمل کے طور پر ان کے سر پر انڈہ مارنے والے 17 سالہ وِل کونولے  کی "آئینی مدد اور اور زیادہ انڈے خرید سکنے" کے لئے "گو فنڈمی" نامی انٹر نیٹ سائٹ سے امدادی مہم شروع کی گئی۔

خبر کے مطابق مہم شروع کرنے والے شخص نے "انڈے والا بچہ" کے نام سے پہچانے جانے والے کونولے کے ساتھ ملاقات کی جس میں کونولے نے کہا ہے کہ وہ امدادی رقوم کا زیادہ تر حصہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کو بھیجنا چاہتے ہیں۔

امدادی مہم میں جمع ہونے والی رقم اس وقت تک 42 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔



متعللقہ خبریں