ہالینڈ میں مسلح حملہ، 3 شخص ہلاک 9 زخمی

ولندیزی پولیس  نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقع ایک دہشت گرد حملہ ہو سکتا ہے

1165690
ہالینڈ میں مسلح حملہ، 3 شخص ہلاک 9 زخمی

اطلاع کے مطابق ڈچ شہر اترخت  میں مسلح حملہ ہوا  ہے۔

اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین جبکہ زخمیوں کی تعداد نو ہے۔

شہر کے مضافات میں واقع ٹراموے اسٹیشن اور گرد و نواح کے علاقے  کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ولندیزی پولیس  نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقع ایک دہشت گرد حملہ ہو سکتا ہے اور  فائرنگ میں ملوث ترک نژاد شخص کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کا واقعہ 24اوکتو برپلین جنکشن پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجکر 45منٹ پر پیش آیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے تین ہیلی کاپٹر بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

ملٹری پولیس کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یوتریخت میں جاری صورتحال کے پیش نظر، ہالینڈ کے تمام ایئرپورٹ اور اہم سرکاری عمارتوں پر روئیل ملٹری پولیس ہائی الرٹ ہے۔

وزیر اعظم مارک روٹے نے ہفتہ وار کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح حملہ آور نے ٹرام پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

 

 

 

۔


ٹیگز: #مسلح , #حملہ , #ڈچ

متعللقہ خبریں