نیو زی لینڈ کے شہدا کی یاد میں ایفل ٹاور تاریکی میں ڈبو دیا گیا

نفرت نےصرف مسلمان ہونے کے ناطے خواتین، بچوں اور مردوں کی ایک بار پھر جان لی

1164716
نیو زی لینڈ کے شہدا کی یاد میں ایفل ٹاور تاریکی میں ڈبو دیا گیا

 

فرانس کے دارالحکومت پیرس  کی علامت ایفل ٹاور کو نیو زی لینڈ میں دہشت گرد حملے  میں  شہید ہونے والوں کی یاد میں  کل رات تاریکی میں ڈبو دیا گیا۔

پیرس بلدیہ کی میئر این  ہیدال گو  کا کہنا ہے کہ نصف شب کے وقت  ایفل ٹاور کو مرحومین کے احترام میں  تاریک کیا گیا۔

ہیدالگو ن نے سماجی رابطوں کے ذاتی اکاؤنٹ  پر اس حملے  کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "نفرت نےصرف مسلمان ہونے کے ناطے خواتین، بچوں اور مردوں کی ایک بار پھر جان لی۔ میں پیرس کے باسیوں  کے نام  پر نیو زی لینڈ کے عوام، کرسٹ چرچ کے مکینوں اور مسلمان طبقے سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔ "



متعللقہ خبریں