برطانیہ: بریگزٹ میں تاخیر کا فیصلہ، توسیع 30 جون تک ہوگی

برطانوی پارلیمان  نے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے دفعہ50 میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی ہے جس کے حق میں 412 اور مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے

1163872
برطانیہ: بریگزٹ میں تاخیر کا فیصلہ، توسیع 30 جون تک ہوگی

برطانیہ کے یورپ سے انخلاکا معاملہ نئی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

 برطانوی پارلیمان  نے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے دفعہ50 میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی ہے ۔

 اس حکومتی قرارداد کے حق میں 412 اور مخالفت میں 202 ووٹ ڈالے گئے۔

قرارداد کےتحت وزیراعظم تھریسا مے یورپی یونین سے  دفعہ  نمبر 50میں توسیع  اوربریگزٹ  کی تاریخ 30 جون تک موخرکرنے کی درخواست کریں گی تاہم،  اس پرعمل درآمد کیلئےتمام یورپی ممالک کی حمایت ضروری ہے۔

 دوران ہفتہ مختلف قراردادوں پر شکست کھانے کے بعد تھریسا مے  پہلی بار کسی حکومتی قرارداد پر حمایت حاصل کر پائی ہیں اور اس کامیابی میں لیبر پارٹی کے 6 اور 4 آزاد امیدواروں کا بڑا ہاتھ ہے۔



متعللقہ خبریں