ہمیں یورپی یونین کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں: جیرمی ہنٹ

ہمیں، بریگزٹ سمجھوتے پر نظر ثانی کے لئے یورپی یونین کی طرف سے، مثبت اشارے ملے ہیں اور ہم بھی "تدابیر کی شق" میں لچکدار طرزعمل اختیار کریں گے: جیرمی ہنٹ

1157898
ہمیں یورپی یونین کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں: جیرمی ہنٹ

برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ  نے کہا ہے کہ ہمیں، بریگزٹ سمجھوتے پر نظر ثانی کے لئے یورپی یونین کی طرف سے، مثبت اشارے ملے ہیں اور ہم بھی "تدابیر کی شق" میں لچکدار طرزعمل اختیار کریں گے۔

برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی کے جاری کردہ بیان میں بریگزٹ سمجھوتے پر نظر ثانی کا جائزہ لیتے ہوئے ہنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے موصول ہونے والے اشارے معقول درجے پر مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  میں مبالغے سے کام نہیں لینا چاہتا کیوں کہ ابھی کرنے کے بہت سے کام پڑے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یورپی یونین سمجھ رہی ہے کہ ہم مخلص ہیں۔

"تدابیر کی شق" کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنٹ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک غیر متعینہ مدت کے لئے یورپی یونین اور کسٹم یونین کے اندر محصور نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تدابیر کی شق  پر عملدرآمد کو بند کرنے کے لئے ایک منصفانہ جج میکانزم  بھی   ہمارے لئے قابلِ قبول ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے کے یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ بریگزٹ سمجھوتے کو برطانوی پارلیمنٹ میں 15 جنوری کو  کروائی جانے والی رائے شماری میں بھاری اکثریت کے ساتھ رد کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں