برطانوی پارلیمنٹ نے بلا معاہدہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار نہیں کرے گا

بول کیا جانے والا دوسرا بل " بیک سٹاپ" یعنی تدبیری شق کے نام سے منسوب کردہ اور شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان با قاعدہ بارڈر نہ کھینچنے کے عمل درآمد پر مبنی ہے

1135536
برطانوی پارلیمنٹ نے بلا معاہدہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار نہیں کرے گا

برطانیہ کے یورپی یونین سے خروج یعنی بریگزٹ سلسلہ مشکلات سے دو چار  ہے۔

 وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے پارلیمنٹ میں دوبارہ  سے پیش کردہ  بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے بل  کو اب کی بار قبول کر لیا گیا ہے۔

 جس کے مطابق برطانیہ یورپی یونین سے بلا معاہدہ علیحدگی اختیار نہیں کرے گا۔

یہ تجویز برطانیہ کے کسی قسم کے معاہدے کے بغیر 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ  اس بل کی قانونی طور پرکوئی حیثیت نہ بھی ہو تو یہ سیاسی دباؤ پید کر سکتا ہے۔

قبول کیا جانے والا دوسرا بل " بیک سٹاپ" یعنی تدبیری شق کے نام سے منسوب کردہ اور شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کے درمیان با قاعدہ بارڈر نہ کھینچنے کے عمل درآمد پر مبنی ہے۔

اس کے بجائے متبادل کے طور پر یورپین سے مذاکرات کیے جائیں گے اور دونوں آئرلینڈ مملکتوں کے درمیان فزیکل سرحدوں کے قیام کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔

رائے دہی کے بعد بیان جاری کرنے والی  تھریسا منے کا کہنا ہے ہم مذاکرات میں ان  نتائج کو مدنظر رکھیں گے اور یورپین کے ساتھ مذاکرات میں اس نظریے کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے حزب اختلاف کی جماعت کے لیڈر جیریمی  کوربائن کو ملاقات کی پیشکش کی ہے۔

اس سے پیشتر ملاقات کی تجویز کو مسترد کرنے والے کوربائن نے اب کی بار یہ  پیشکش قبول کر لی ہے۔

 اب کے بعد کے مرحلے میں برطانیہ یورپی یونین  کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعظم مئے اگر13 فروری تک یورپین کے ساتھ کسی نئے معاہدے کو  طے نہیں کر پاتی ہیں تو پھر انہیں 14 پر بھی کو پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کرنا پڑے گا۔

تاہم ایسا لگتا ہے کہ یورپی یونین نے ازسرنو مذاکرات کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔

رائے دہی کے بعد ایک اعلان جاری کرنے والے یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے تدبیری  شق معاہدے کا ایک جزو ہے لہٰذا معاہدے پردوبارہ سے  مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

صدر فرانس ایمانول میکرون کا بھی کہنا ہے کہ موجودہ بریگزٹ  معاہدے کو  سے مذاکرات کے لئے میز پر نہیں لایا جاسکتا۔

 

 



متعللقہ خبریں