آسٹریا: فوری اور غیر منظّم برگزٹ برطانیہ کو بھی اور یورپی یونین کو بھی نقصان پہنچائے گا

لندن کی طرف سے کوئی اسٹریٹجی اور پلان پیش کئے جانے کی صورت میں یونین سے اخراج کی تاریخ میں مزید چند ماہ تک التوا کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے: سبسٹین کروز

1129246
آسٹریا: فوری اور غیر منظّم برگزٹ برطانیہ کو بھی اور یورپی یونین کو بھی نقصان پہنچائے گا

آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹین کروز نے کہا ہے کہ فوری اور غیر منظّم برگزٹ برطانیہ کو بھی اور یورپی یونین کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

جرمنی کے روزنامہ ویلٹ ایم زونٹاگ کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے  کہا ہے کہ فریقین کو " بلا سمجھوتہ برگزٹ" سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہر سیناریو کے لئے تیار ہے اور یورپی یونین کی حیثیت سے ہم برطانیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی تجاویز پیش کرے۔

کروز نے کہا ہے کہ لندن کی طرف سے کوئی اسٹریٹجی اور پلان پیش کئے جانے کی صورت میں یونین سے اخراج کی تاریخ میں مزید چند ماہ تک التوا کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے یورپی یونین کے ساتھ برگزٹ سمجھوتے کو منگل کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں کی گئی رائے شماری میں مسترد کر دیا گیا تھا۔

برطانیہ نے تقریباً 3 سال قبل یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اخراج کی تاریخ 29 مارچ طے کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں