برطانوی حکومت اپنے مستقبل کا فیصلہ جلد کرے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ  ینکر کا کہنا ہے کہ  اب برطانوی حکومت پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ جلد از جلد مستقبل کے حوالے سے اپنی پالیسی کا تعین کرے

1126722
برطانوی حکومت اپنے مستقبل کا فیصلہ جلد کرے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ  ینکر کا کہنا ہے کہ  اب برطانوی حکومت پر لازم ہو گیا ہے کہ وہ جلد از جلد مستقبل کے حوالے سے اپنی پالیسی کا تعین کرے۔

 انہوں نے یہ بات گزشتہ شب برطانوی پارلیمان  کی طرف سے وزیراعظم  تھریسا مے  کے طے کردہ بریگزٹ معاہدے  کو نا منظور کرنے کے بعد کہی۔

 یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ اخراج کا معاہدہ ایک مناسب  راضی نامہ  تھا اور بہترین معاہدہ خیال کیا گیا تھا۔

برسلز سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا کہاس معاہدے  سے یورپی شہریوں اور کاروباری حلقوں کو برطانیہ کے اخراج کی صورت میں کم سے کم نقصان پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

یونین کے مطابق معاہدے  کی منظوری سے ہی برطانیہ کا مناسب اخراج ممکن تھا۔



متعللقہ خبریں