بحیرہ روم میں سفر کرنے والے ایک بحری جہاز سے 6 ٹن منشیات برآمد

جہاز پر موجود عملے کے  دس شامی اور ایک ہندوستانی   شہری کو حراست میں لے لیا گیا تو اس بحری جہاز کو جزیرہ کریٹ پر لنگر انداز کر دیا گیا

1107515
بحیرہ روم میں سفر کرنے والے ایک بحری جہاز سے 6 ٹن منشیات برآمد

شامی  بندرگاہ لازکیہ سے لیبیا رختِ سفر باندھنے والے مال بردار بحری جہاز سے 6 ٹن منشیات اور 3٫1 ملین  عدد منشیات  گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

یونانی ساحلی محافظین نے بحیرہ روم میں ایک کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

یونانی پریس کی خبروں  کے مطابق  فرانسیسی  خفیہ ادارے نے شامی شہر لازکیہ سے رخت سفر باندھنے والے ایک بحری جہاز پر منشیات موجود ہونے کی مخبری کی جس پر یونانی  ساحلی محافظین نے جزیرہ کریٹ سے  50 میل کی دوری  سے شامی پرچم بردار بحری جہاز  کی تلاشی لیتے ہوئے  اس اسمگلنگ کو ناکام بنا ڈالا۔

جہاز پر موجود عملے کے  دس شامی اور ایک ہندوستانی   شہری کو حراست میں لے لیا گیا تو اس بحری جہاز کو جزیرہ کریٹ پر لنگر انداز کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں