بیلجیئم:فلیمان پارٹی حکومت سے نکل گئی،اکثریت ختم

بیلجیم میں فلیمان  قوم پرست پارٹی کے مخلوط حکومتی اتحاد سے نکل جانے کے بعد ملکی وزیر اعظم چارلس مشیل کی حکومت کی پارلیمانی اکثریت ختم ہو گئی ہے

1103449
بیلجیئم:فلیمان پارٹی حکومت سے نکل گئی،اکثریت ختم

 

بیلجیم میں فلیمان  قوم پرست پارٹی کے مخلوط حکومتی اتحاد سے نکل جانے کے بعد ملکی وزیر اعظم چارلس مشیل کی حکومت کی پارلیمانی اکثریت ختم ہو گئی ہے۔

 فلیمان قوم پرستوں کے اتحاد نے وزیر اعظم مشیل کی جانب سے مہاجرت کے عالمی معاہدے پر دستخط کے لیے مراکش جانے کے ردعمل میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کی۔

  گزشتہ  روز فلیمان قومی اتحاد کی جانب سے  مخلوط حکومت  سے نکلنے کے بعد اس جماعت سے وابستہ وزراء بھی مستعفی ہو گئے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم مشیل نے کہا ہے کہ وہ اس کے باوجود ایک ذمہ دار قوم  کی نمائندگی کرتے ہوئے مراکش جائیں گے۔



متعللقہ خبریں