یورپی یونین کے حکام آج بریگزٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

یورپی یونین کے حکام آج بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں بریگزٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

1094464
یورپی یونین کے حکام آج بریگزٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

یورپی یونین کے حکام آج بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں بریگزٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا  جائزہ لیا جائے گا۔

علیحدگی  کے سمجھوتے کا متن بریگزٹ کے نتیجے میں سامنے آنے والے تمام معاملات  میں قانونی قطعیت  کو یقینی بنانے پر مبنی ہے۔

سمجھوتے کا مقصد  یورپی یونین اور برطانیہ  کے شہریوں  کے دو طرفہ شکل میں اپنے قیام کے ممالک میں کام، تعلیم اور سماجی حقوق  سے استفادہ کرنے کے عمل کے دوام کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس سے قبل بریگزٹ کی منظوری کے راستے میں حائل آخری رکاوٹ بھی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

اسپین کو جبل الطارق کے موضوع پر براہ راست برطانیہ سے مذاکرات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس پر اسپین نے بھی بریگزٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی واپس لے لی ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے  کہا ہے کہ ہمارا برطانیہ کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے  اور ہم بریگزٹ  کے ساتھ تعاون کریں گے۔

سانچیز کے بعد برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جبل الطارق کے موضوع پر ہم نے اسپین کے ساتھ تعمیری اور مفاہمانہ مذاکرات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  جبل الطارق کی حاکمیت کے موضوع پر  ہمارے موقف میں نہ تو تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ 29 مارچ 2019 میں یورپی یونین سے باقاعدہ شکل میں الگ ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں