جرمن چانسلر نے "یورپی فوج" کے قیام کی حمایت کر دی

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے "یورپی فوج" کے قیام کی حمایت کر دی  ہے اور کہا ہے کہ اس کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی

1087334
جرمن چانسلر نے "یورپی فوج" کے قیام کی حمایت کر دی

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے "یورپی فوج" کی تشکیل کی حمایت کر دی  ہے۔

 چند روز قبل فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی بالکل اسی طرح کا بیان جاری کر چکے ہیں۔

فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان سے خطاب کے دوران مرکل کا کہنا تھا  کہ یورپی فوج کی تشکیل سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ان ممالک کے مابین دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ  چند روز پہلے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یورپ کو امریکی فوج پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے۔

 ان کے اس بیان پر امریکی صدر نے برہمی   کا بھی  اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں