خاشقجی کا قتل:ناروے نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روک دی

ناروے کی  وزیر خارجہ این ارکسن نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو عسکری مقاصد کے لیے دفاعی سامان کا برآمدی لائسنس جاری نہیں کریں گے

1085107
خاشقجی کا قتل:ناروے نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روک دی

ناروے نے صحافی جمال خاشقجی قتل کے بعد ریاض میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں سعودی عرب کو دفاعی سازوسامان کی فراہمی روک دی۔

خبر  کے مطابق ،اس حوالے سے ناروے کی  وزیر خارجہ این ارکسن نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب کو عسکری مقاصد کے لیے دفاعی سامان کا برآمدی لائسنس جاری نہیں کریں گے۔

واضح رہےکہ ناروے کی جانب سے یمن اور خلیجی ممالک میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر منسوخی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ناورے کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا تذکرہ نہیں کیا لیکن بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور یمن میں غیر واضع صورتحال کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب نے ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور شاہی عدالت کے مشیر اطلاعات سعود القحطانی کو برطرف کردیا جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بہت قریبی ساتھی تھے۔

ناورے کی جانب سے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے سے قبل اوسلو میں سعودی سفیر کو طلب کرکے جمال خاشقجی کے قتل پر احتجاج بھی کیا گیا۔

دوسری جانب جرمنی نے گزشتہ ماہ واضح کیا تھا کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے پس پردہ اسباب واضح نہ ہونے تک سعودی عرب کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں