جارجیا کےلیے نیٹو کے دروازے کھلے ہیں:اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانزاسٹولٹن برگ  نے کہا کہ جارجیا  ہماری تنظیم کا  قریبی حصہ بن سکتا ہے  کیونکہ اس نے افغانستان میں ہماری کافی مدد کی ہے  لہذا امید ہے کہ تنظیم جارجیا کی رکنیت پر گرم جوشی کا مظاہرہ کرے گی

1061970
جارجیا کےلیے نیٹو کے دروازے کھلے ہیں:اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانز اسٹولٹن برگ  نے جیارجیا کی تنظیم میں شمولیت کی حمایت کی ہے ۔

 برسلز میں منعقدہ نیٹو  وزرائے دفاع کے نیٹو ۔جارجیا   مشترکہ کمیشن   کے بعد ایک بیان میں   اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ جارجیا  ہماری تنظیم کا  قریبی حصہ بن سکتا ہے  کیونکہ اس نے افغانستان میں ہماری کافی مدد کی ہے  لہذا امید ہے کہ تنظیم   جارجیا کی رکنیت   پر گرم جوشی کا مظاہرہ کرے گی ۔

اسٹولٹن برگ نے  کہا کہ   نیٹو جارجیا  کی سالمیت  اور  بقا    کا احترام  کرتےہوئے  روس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  ابخازیا    اور جنوبی اوسیٹیا  کو تسلیم کرنے سے انکار کرے۔



متعللقہ خبریں