سویڈن:وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، مستعفی ہونگے

سویڈش پارلیمان  میں وزیر اعظم اسٹیفن لووین آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہو جائیں گے

1056387
سویڈن:وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، مستعفی ہونگے

سویڈش پارلیمان  میں وزیر اعظم اسٹیفن لووین آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 9 ستمبر کے عام انتخابات کے بعد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ان کے لیے لازمی تھا۔

 اس ناکامی کے بعد وہ وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

پارلیمانی رائے شماری میں لووین کو 142 ووٹ پڑے جبکہ ان کے مخالف ارکان کے ووٹوں کی تعداد 204 رہی۔

واضح رہے کہ  متحدہ  حزب اختلاف  میں قدامت پسند اور  مہاجرین  مخالف سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں