یورپی یونین: یمن میں ہر روز بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے

حدیدہ شہر میں اوپر تلے فضائی حملے بیسیوں جانوں کے نقصان اور متعدد کے زخمی ہونے کا سبب بن رہے ہیں اور یہ چیز یمن میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا  المیہ اظہار ہے : یورپی یونین

1026050
یورپی یونین: یمن میں ہر روز بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے

یورپی یونین  نے کہا ہے کہ یمن میں ہر روز بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسیوں کی ہائی کمیشنر فریڈریکا موگرینی  اور یورپی یونین کمیشن کے انسانی امداد اور بحرانی انتظامیہ  کے زمہ دار رکن کرس سٹائلیانڈس نے موضوع سے متعلق مشترکہ تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حدیدہ شہر میں اوپر تلے فضائی حملے بیسیوں جانوں کے نقصان اور متعدد کے زخمی ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ چیز یمن میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا  المیہ اظہار ہے۔

بیان میں شہریوں کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کی تمام فریقین کے لئے ضروری ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں اسکولوں، صحت کے مراکز، رہائشی علاقوں، بندرگاہوں  اور ائیر پورٹوں کو بھی نشانہ بنایاجا رہا ہے اور شہری آبادی  بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کر رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ  نے یمن کے لئے نمائندہ خصوصی مارٹن گرفن کے اس بیان پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے  یمن میں 6 ستمبر کو امن مذاکرات  کے آغاز کا پروگرام رکھنے کی بات کی ہے۔

بیان میں تمام فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں۔



متعللقہ خبریں