ڈنمارک: برقعے کی پابندی کا قانون آج سے لاگو،مسلم خواتین کا احتجاج

ڈنمارک میں خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی کے قانون کا اطلاق آج سے ہوگا جبکہ مسلمان خواتین نے پابندی کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے

1023855
ڈنمارک: برقعے کی پابندی کا قانون آج سے لاگو،مسلم خواتین کا احتجاج

ڈنمارک میں خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی کے قانون کا اطلاق آج سے ہوگا جبکہ مسلمان خواتین نے پابندی کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نقاب پر پابندی کے باعث اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم سر پر  حجاب  پہننے کی اجازت ہوگی کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے۔

قانون کے مطابق، عوامی مقامات پر نقاب پہنے والی خواتین کو 150 ڈالر کا جرمانہ دینا ہوگا۔

یاد رہے مئی میں ڈنمارک کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی، پابندی کے حق میں 75 جبکہ مخالفت میں 30 سے زائد ووٹ آئے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پابندی کو مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا گیا تھا



متعللقہ خبریں