یورپی یونین نے مزید 6 روسی فرموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا

یورپی یونین نے غیر قانونی طور پر الحاق کئے گئے جزیرہ نما کریمیا کو روس سے منسلک کرنے والے پُل 'کیرچ' کی تعمیر میں شامل 6 روسی فرموں  کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا

1023171
یورپی یونین نے مزید 6 روسی فرموں کو  پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا

یورپی یونین نے غیر قانونی طور پر الحاق کئے گئے جزیرہ نما کریمیا کو روس سے منسلک کرنے والے پُل 'کیرچ' کی تعمیر میں شامل 6 روسی فرموں  کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے کہا ہے کہ یوکرائن کی زمینی سالمیت اور خود مختاری  کے لئے خطرہ بننے والے اقدامات میں شامل ہونے کی وجہ سے 6 روسی فرموں  پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان  میں مذکورہ فرموں کے کریمیا جزیرہ نما کو روس سے منسلک کرنے والے کیرچ  پُل کی تعمیر میں شامل ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ فرموں کے اس اقدام کی وجہ سے غیر قانونی طور پر الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا پر روس کے کنٹرول  میں اضافہ ہو گیا ہے اور  یوکرائن کی آزادی، زمینی سالمیت  اور خود مختاری کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرموں کے یورپی یونین  کے ممالک میں موجود اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں، یورپی یونین  کے شہریوں اور کمپنیوں  کے لئے ان فرموں کو مالی وسائل فراہم کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

اس طرح یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں ایسے اشخاص کی تعداد  155 اور فرموں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے کہ  جن کے مالی اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں اور بیرونی ممالک کی سیاحت پر لگا دی  گئی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی  یہ پابندیاں زیادہ تر روس  اور علیحدگی پسند اعلیٰ سطحی  اہلکاروں کا احاطہ کرتی ہیں۔



متعللقہ خبریں